Turkiya-Logo-top

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے امریکی کمپنی "پاور یو ایس” کے وفد کی ملاقات، دفاعی ٹیکنالوجی کی پیداوار اور استعداد بڑھانے پر تبادلہ خیال

امریکی کمپنی "پاور یو ایس” کے ایک وفد نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔ پاور یو ایس دفاعی اور اہم انفراسٹرکچر سے متعلق ایک امریکی کمپنی ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ، آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کی قیادت رابرٹ بریٹ ویلیکووچ کر رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی ٹیکنالوجی میں بدلتے رجحانات اور دفاعی خریداری، پیداوار اور استعداد بڑھانے کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قومی سلامتی اور اہم نظاموں کی مضبوطی کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور نئے حل کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

بیان کے مطابق دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں رابطے اور تعاون کو مزید آگے بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

Read Previous

برکس سربراہی اجلاس: تضادات اور نئی علاقائی حقیقتیں

Read Next

ترک اور قطری اعلیٰ سکیورٹی حکام کا افغانستان کا دورہ، کابل اور قندھار میں اہم ملاقاتیں

Leave a Reply