عالمی باسکٹ بال کی گورننگ باڈی ایف آئ بی اے نے ترکی کے باجیئن بال فیڈریشن (ٹی بی ایف) کے سربراہ سےترکی کے ایجیئن خطے میں آنے والے مہلک زلزلے کے سلسلے میں اظہار تعزیت کی۔
ایف آئی بی اے کے صدر ہمانے نیانگ کی ہدایت پر تورکوغلو کو لکھے گئے خط میں کہا کہ محترم صدر ہمیں ترکی میں آنے والے زلزلے کے بارے میں جان کر بہت افسوس ہوا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ہم دعا کرتے ہیں کہ اس زلزلے کی زد میں آنے والے تمام لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا ہوں۔انہوں نے علاقے کہ سرکاری اور باسکٹ بال دونوں کے مقامی آفیسر سے اظہار تعزیت کی۔
ملک کی ڈیزاسٹر ایجنسی نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ترکی میں آنے والے زلزلے کی شدت 6 تھی جس میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 114 ہو گئی ہے۔
ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) نے بتایا کہ زلزلے کے بعد سے اس علاقے میں تقریبا 1،323 آفٹر شاکس محسوس کیے گئے ہیں ، جن میں سے 43 کی شدت 4.0 سے زیادہ ہے۔
زلزلے نے ترکی کا تیسرا سب سے بڑےشہر ازمیر کو ہلا کر رکھ دیا ہے جس کی مجموعی آبادی 4.37 ملین ہے۔