turky-urdu-logo

فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فضائی آلودگی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو ہنگامی قرار دیتے ہوئے اس سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی تعاون بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کلین ایئر فار بلیو سکائیز کے عالمی دن کے موقع پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی ماحولیاتی صحت کے لیے سب سےبڑے خطرات میں سے ایک ہے۔ اقوام متحدہ کےادارے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق دنیا کی 99 فیصد آبادی آلودہ ہوا میں سانس لیتی ہے اور کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں یہ صورتحال زیادہ سنگین ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ماحولیاتی آلودگی جیسے عالمی مسائل سے نمٹنےکے لئے عالمی سطح پر کوششوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں فوسل فیول خاص طور پر کوئلے سے، صاف قابل تجدید توانائی کی طرف منصفانہ منتقلی کے عمل کو تیز کرنا چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ اس عمل میں کوئی بھی ملک پیچھے نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ گھریلو چولہے اور کھانا پکانے کے لئے استعمال ہونے والے دیگر آلات ، کارخانے اور فیکٹریاں اور جنگلات کی آگ فضائی آلودگی کے بڑے ذرائع ہیں۔ فضائی آلودگی گھروں کے اندر اور باہر دونوں جگہوں پر موجود ہے اور انسانی صحت کو شدید متاثر کرتی ہے۔جو فضائی آلودگی انسانی صحت کے لئے خاص طور پر خطرناک ہے اس میں کاربن مونو آکسائیڈ، اوزون، نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ اور سلفر ڈائی آکسائیڈ شامل ہیں۔

 

Read Previous

پاک ترک معارف سکول کے طلباء کا ریڈیو پاکستان کا دورہ

Read Next

ماحولیاتی تبدیلی کے بڑھتے خطرات کو ابھی بھی روکا جا سکتا ہے،اقوام متحدہ

Leave a Reply