turky-urdu-logo

یورپی یونین کی جانب سے افغانستان کے لیے 30 کڑور سے زائد رقم مختص

یورپی یونین نے افغانستان کے لیے امداد کی مد میں 30 کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم مختص کر دی۔

یورپی یونین کی صدر اُرسلا وان دیر لیین کا کہنا ہے کہ یورپی یونین افغانستان کے لوگوں کے ساتھ ہے، یورپی یونین کی انسانی بنیادوں پر امداد کی ایک فلائٹ ہنگامی امداد لے کر کابل پہنچ گئی ہے جبکہ مزید امداد جلد افغانستان پہنچے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز چین کی جانب سے بھی امداد کی پہلی کھیپ کابل پہنچی ہے۔

ادھر اقوام متحدہ نے بھی افغانستان میں صحت کے شعبے کے لیے 4 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کے فنڈز جاری کیے ہیں۔

Read Previous

پاکستان اور روس کا دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے پر اتفاق

Read Next

ترکی اور روس کی جنگی بحری جہازوں اور سب میرینز کی مشترکہ تیاری کا فیصلہ

Leave a Reply