ترک تاریخی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے تین ہیروز پاکستان کے شہر لاہور پہنچ گئے جہاں ان کا بھرپور استقبال کیا گیا۔
ڈرامہ سیریل میں ابن العربی کے شاگرد کا کردار ادا کرنے والے درویش اسحاق سمیت گنکوت الپ اور کوتلوجاالپ پاکستان کے مہمان بن گئے۔
اداکار دس روزہ دورے کے دوران لاہور شہر کی سیر کریں گے اور مداحوں سے ملاقات کریں گے۔
لاہور ائیر پورٹ پر اداکاروں نے لاہور لاہور اے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
دریلس ارطغرل کے کرداروں نے اپنے میزبان چیرمین لاہور ریسٹورنٹس یونٹی عامر رفیق قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی
قائی قبیلے سردارارطغرل غازی کے قریبی ساتھی کنگوت الپ نے کہا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی، یہاں آکر ایسے لگا جیسے اپنے ہی گھر آگے ۔
کنگوت ایلپ نے کہا کہ ارطغرل سیریل کے بعد ترکی اور پاکستان کی عوام میں محبت بڑھی ہے اور
ہم پاکستان میں اپنے بھایئوں سے ملنے آئے ہیں۔
تیسرے سیزن کےمعروف کردار کتلوجا الپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دریلس ارطغرل کو پاکستان میں جتنی پذیرائی ملی سوچا نہ تھا پاکستانیوں کی محبت کا جواب محبت سے دیں گے ۔
کوتلوجا ایلپ نے کہا کہ ترکی سے بھی زیادہ پاکستان میں فین ملے، انکی محبت کو بھلا نہیں سکتے۔