turky-urdu-logo

ارطغرل غازی کے معروف کردار عبدالرحمان غازی کی پاکستان میں مصروفیات

پانچ روزہ دورے میں اہم شخصیات اور فنکاروں سے ملاقاتتیں کیں ۔ ارطغرل غازی کے معروف کردار  جلال آل

عبدالرحمن غازی کا کردار ادا کرنے والے ترک فنکار جلال آل کو انصاری فلمز کے سی سی او  ڈاکٹر کاشف انصاری  نے پا کستان آنے کی دعوت دی تھی۔

ترک فنکار کا پہلا پڑاوٗ کراچی میں تھا۔ یہاں انہوں نے  کراچی کی فنکار برادری سے ملاقات کی

پاکستان کے معروف فنکار عدنان صدیقی، ہمایوں سعید ، عمران عباس اور  ایمان علی ملاقات میں موجود تھے

 پاکستانی فنکاروں نے جلال آل کے ساتھ مل کر ارطغرل غازی کا تھیم میوزک سنا اور نعرے بھی لگائے۔

ڈاکٹر کاشف انصاری دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ ٹی وی ڈرامہ سیریل کا آئیڈیا لئے ترک فنکار کو لے کر اسلام آباد پہنچے۔

جہاں ان کی وزیر اعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات  ہوئی ۔

ڈاکٹر کاشف انصاری نے خلافت عثمانیہ کی بحالی اور ترکوں کی جنگ آزادی میں برصغیر کے مسلمانوں کے کردار پر ٹی وی ڈرامہ سیریل تیار کرنے کی تجویز پیش کی۔

وزیر اعظم نے تجویز کو پسند کیا اور کہا کہ حکومت ڈرامے کے اخراجات برداشت کرے گی۔

ترک فنکار اسلام آباد موٹر وے پولیس کے بھی مہمان بنے۔ آئی جی کلیم امام نے ایک خوبصورت تقریب سجائی اور ترک فنکار کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

یہاں سے ترک فنکار جلال کراچی پہنچے اور ایک نجی اسپتال کی تقریب میں شرکت کی ۔ انہوں نے تھیلیسمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے ساتھ کیک کاٹا اور  بچوں کے لئے خون کا عطیہ بھی دیا۔

 ارطغرل غازی کے تھیم میوزک کو اردو میں گانے والے گلوکار نعمان شاہ سے بھی ملاقات کی اور نعمان شاہ کو کائی قبیلے کی مخصوص کیپ بھی پہنائی۔

جلال آل  نے معروف اداکار فیروز خان سے بھی ملاقات کی اور انکے ساتھ ڈنر کیا ۔

Read Previous

ترکی آزادیْ صحافت کو کبھی ترک نہیں کرے گا، صدر ایردوان

Read Next

ترکی میں بیروز گاری کی شرح میں کمی

Leave a Reply