ترک تاریحی ڈرامہ سیریل اطغرل غازی میں عبدالرحمان غازی کا کردار نبھانے والے اداکار نے اپنے برادر ملک آذربائیجان سے اظہار یکجہتی کی۔
جلال آل نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک تصویر شئیر کی جس میں اداکار ترک اور آذری پرچم کے آگے کھڑے ہیں۔ تصویر کے ساتھ اداکار جلال نے آذربائیجان کو یوم آزادی پر مبارک باد پیش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کو یوم آزادی مبارک ہو ، ہمارے شہدا کی روحیں خوش و خرم رہیں اور آذربائیجان کی شان سلامت رہے۔
اداکار نے آذربائیجان سے اپنی محبت اور عقیدت کے اظہار کے لیے اپنی پرو فائل پیکچر میں بھی دونوں ممالک کے لہراتے ہوئے پرچم لگا رکھےہیں۔
علاوہ ازیں ڈرامہ میں علی یار کا کردار ادا کرنے والے چیم اوشان نے بھی ٓاذربائیجان کے 29 وین یوم آزادی کے موقع پر یکجہتی کے اظہار کے لیے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اسٹوری لگائی۔
ترکی اور آذربائیجان کے قومی پرچموں کی مشترکہ تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا ، “آزادی کی 29 ویں سالگرہ مبارک ہو ” اداکارنے آذربائیجان کی علاقائی سالمیت کے لیے جاری جنگ میں یکجہتی کا بھی اظہار کیا۔