
صدر ایردوان نے گوموشخانے میں ایک افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
مقصد:
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد اپنے لوگوں کے مسائل کو حل کرنا، انکی مشکلات کا ازالہ کرنا، مہنگائی کو کم کرنا اور زندگی کو بہتر بنانا ہے۔
انتخابات:
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ 14 مئی اور 28 مئی کے انتخابات ترکیہ میں کثیر الجماعتی جمہوریت کی تاریخ کے اہم ترین انتخابات میں سے ایک تھے، صدر ایردوان کا کہناتھا کہ ان انتخابات میں ترکیہ نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ اس کی اگلی صدی کیسی ہوگی۔ ہماری قوم نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دکھایا کہ ترک قوم اپنی مرضی کی مالک ہے اور وہ کسی بھی بیرونی یا اندرونی طاقت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
زلزلہ:
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہمارے زلزلہ متاثرین اور زلزلہ زدہ علاقوں کی بحالی ہمارے اولین مقاصد مین سے ایک ہے۔
ہمارا مقصد اپنے لوگوں کے مسائل کو حل کرنا، ان کی مشکلات کا ازالہ کرنا اور مہنگائی کو کم کرنا ہے۔
ہمارا مقصد پیداوار، روزگار اور برآمدات کو بڑھانا ہے۔
ہمارا مقصد ترکیہ کے خوابوں اور اہداف کو حقیقت بنانا اور دنیا کی 10 بڑی معیشتوں میں سے ایک بننا ہے۔
ہمارا مقصد ان تمام وعدوں کو پورا کرنا ہے جو ہم نے انتخابی مہم کے دوران اپنے لوگوں سے کیے تھے۔