
ترک صدر ایردوان نے سوشل میڈیا کمپنیوں کے اگے جھکنے سے انکار کر دیا۔
ایک ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ وہ سوشل میڈیاکمپنیاں جو خود کو قانون سے بالا تر سمجھتی ہیں ہم ان کے دباو میں نہیں آئیں گے۔
ایردوان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ڈیجیٹلائزیشن انسانی زندگی میں تبدیلی آئی ہے اور ٹیکنالوجی انسان کی زندگی کا بنیادی حصہ بن گئی ہے جس کے ذریعے بروقت معلومات تک رسائی ممکن ہے۔ لیکن اس سے وابستہ کچھ چیلنجز اور خطرات بھی ہیں۔
صدر نے کہا ، ذرائع ابلاغ کے نئے ذریعوں سے پیدا ہونے والے ان چیلنجز میں سائبر بلینگ ، سائبر دہشت گردی ، جھوٹ ، فراڈ اور حالیہ وقت میں غلط معلومات کا ایک بحران شامل ہے۔