صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ وہ عوام کے ساتھ جلد ہی معاشی اور عدلیہ کی اصلاحات شیئر کریں گے۔ ترکی میں برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہی ہیں۔ یورو اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں ٹرکش لیرا کی قیمت بڑھ رہی ہے۔ اور اب شرح سود کو بتدریج معمول پر لا رہے ہیں۔
استنبول میں توپکاپی پیلیس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پیلیس کو عرصہ دراز سے نظرانداز کیا ہوا تھا۔ اب یہاں پانچ ہزار سے زائد پینٹنگنز رکھی گئی ہیں۔ پیلیس میں پینٹنگز میوزیم کھول دیا گیا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ 2021 میں حالات معمول پر آ جائیں گے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کی ویکسین مہم شروع کر دی گئی ہے۔ امید ہے کہ اس وبا سے جلد ہی جان چھوٹ جائے گی۔
ترکی اب کاروباری سفارتکاری شروع کر رہا ہے۔ تاجروں سے کہا گیا ہے کہ اپنی مصنوعات میں جدت پیدا کریں۔ جن تاجروں نے صرف مقامی مارکیٹ کو ترجیح دی وہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران بری طرح متاثر ہوئے۔ حکومت نے تاجر برادری کے لئے کاروباری دنیا کے نئے دروازے کھول دیئے ہیں۔ اب یہ تاجروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عالمی مارکیٹ میں مسابقت کا سامنا کریں اور اپنی مصنوعات کے معیار پر عالمی مارکیٹ کے گاہکوں کی توجہ حاصل کریں۔