fbpx

صدر ایردوان کے لئے 2020 کی گلوبل مسلم پرسنیلٹی کا ایوارڈ

صدر رجب طیب ایردوان کو 2020 کی مسلم دنیا کی بہترین شخصیت کا ایوارڈ دیا گیا۔ بائیجیریا کے ایک اخبار "نائیجیرین اسلامک” نے مسلسل تیسرے سال صدر ایردوان کو مسلم دنیا کی بہترین شخصیت کا ایوارڈ دیا ہے۔

اخبار نے 2018 میں دنیا بھر کے مسلمان رہنماوٗں کے لئے مختلف کیٹگریز میں ایوارڈز دینے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔

اخبار کے پبلشر رشید ابوبکر نے کہا ہے کہ 2020 کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث ایک چیلجنگ سال رہا جس نے دنیا کے تمام انسانوں کو متاثر کیا لیکن اس کے دوران بھی صدر ایردوان اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹے اور ترکی نے ہر شعبے میں ترقی کا سفر جاری رکھا

انہوں نے کہا کہ صدر ایردوان نہ صرف ترکی بلکہ مسلم دنیا کے ایک ویژنری اور بہترین صلاحیتوں کے حامل رہنما ہیں۔

عالمی سیاست میں صدر ایردوان نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور دنیا کو بتایا کہ انسانی حقوق، سیاست، شفافیت اور معاشی شعبے میں مساوات کے اسلامی اصول ہی دراصل ہر بحران کا حل ہیں۔

رشید ابوبکر نے کہا کہ 2020 میں صدر ایردوان کی چند اہم کامیابیوں میں آیا صوفیا کو مسجد بنانا، کاراباخ کی فتح، غریب ممالک کو کورونا وائرس سے بچاوٗ کے لئے طبی آلات کا عطدیہ اور یورپ میں بڑھتی ہوئی اسلام دشمنی پر سخت موقف شامل ہیں۔

ozIstanbul

پچھلا پڑھیں

یہودیوں کا فیسٹیول: فلسطین کی مسجد ابراہیم میں آذان پر پابندی

اگلا پڑھیں

کورونا ویکسین سب سے پہلے تیار کرنے والے ترک سائنسدانوں کے لئے اعلیٰ ترین جرمن سول ایوارڈ

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے