turky-urdu-logo

ہماری پوری سیاسی زندگی قوم کی خدمت کرتے گزری ہے،صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی انجمنوں کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کیا۔

تقریب سے خطاب کرے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ لوگ جس شدت سے مجھ سے محبت کرتے ہیں اسکی کہیں کوئی اور مثال نہیں ملتی۔

انکا کہنا تھا کہ میں نے اپنی پوری سیاسی زندگی قوم کی خدمت کرتے ہوئے گزاری ہے۔

صدر ایردوان کا مزید کہنا تھا کہ میری قوم نے اپنی محبت سے مجھے استنبول کا مئیر، وزیر اعظم اور پھر ترکیہ کا صدر بنایا۔

انکا کہنا تھا کہ یہ محبت کا جذبہ  ہمیشہ ایسا ہی رہے گا اور ہم مل کر ترکیہ کی صدی کی بنیاد رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے وقت میں ہم اپنی قوم کو ترقی کی راہوں پر پہنچا دیکھتے ہیں۔

پچھلے 21 سالوں میں ہم نے دن رات محنت کر کے اپنے ملک کو ایک مضبوط  ریاست بنایااور انشاللہ ہم اپنے بچوں کے لیے محفوظ ، پر امن اور خوشحال مستقبل کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔

Read Previous

ترکیہ صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پاکستان میں ووٹنگ کا آغاز

Read Next

مکہ مکرمہ:ہوٹل میں آتشزدگی ، 8پاکستانی جاں بحق ، 6زخمی

Leave a Reply