ترکیہ صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں پاکستان میں موجود ترک شہریوں کی جانب سے ووٹنگ کا آغاز ہو گیا۔
20 اور 21 مئی کو یہ ووٹنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شام 9 بجے تک جاری رہے گا ۔
اس سلسلے میں پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں ترکیہ کے سفارت خانے اور لاہور اور کراچی قونصل خانوں میں پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جہاں تقریباً 500 ترک شہری اپنے حقِ رائے دہی کو استعمال کرتے ہوئے ترک جمہوریہ کے صدر کا انتخاب کریں گے۔
پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پچاجی نے اس سلسلے میں اسلام آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
لاہور قونصل خانے کے قونصل جنرل امیر اوزبے نے اپنا ووٹ لاہور میں کاسٹ کیا۔
واضح رہے کہ ترکیہ میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں صرف 2 امیدواران طیب ایردوان اور کلچدار اولو ہیں جن میں سے ترک ووٹرز نے اپنے آئندہ صدر کا انتخاب کرنا ہے۔