مکہ مکرمہ:ہوٹل میں آتشزدگی ، 8پاکستانی جاں بحق ، 6زخمی

مکہ مکرمہ کے ہوٹل میں آتشزدگی کے دوران 8پاکستانی جاں بحق جبکہ 6زخمی ہوگئے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں ہفتہ کو جاری بیان میں کہا ہےکہ ہم نے واقعہ میں 8اموات اور زخمی پاکستانیوں کی رپورٹ کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدہ میں ہمارا مشن مقامی حکام کے ساتھ متاثرین اور ان کے خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے رابطے میں ہے۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مکہ مکرمہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے 8 پاکستانی عمرہ زائرین کے جاں بحق ہونے پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان میں وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی اور تعزیت بھی کیا۔

انہوں نے وزارت مذہبی امور کو زخمیوں کی بہترین دیکھ بھال اور جاں بحق افراد کے لواحقین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مرحومین کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دع بھی کی۔

Alkhidmat

Read Previous

ہماری پوری سیاسی زندگی قوم کی خدمت کرتے گزری ہے،صدر ایردوان

Read Next

ترکیہ، چین اور سعودی عرب کا بھارتی مقبوضہ کشمیر میں منعقدہ جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ

Leave a Reply