ozIstanbul

ترکی کتابوں کی نشریات میں عالمی سطح پر ٹاپ 10 میں شامل ہوگیا، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں نیشنل اسلامی تہذیب میوزیم کا افتتاح کردیا۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی نے کتابوں کی نشریات اور اس شعبے کی وسعت کے اعتبار سےعالمی پرنٹنگ یونین میں پہلے دس نمبروں میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔

صدر ایردوان نے استنبول میں نیشنل اسلامی تہذیب میوزیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس وبا کے باعث 2 برسوں سے بند کی گئی نمائشوں کی بحالی پر مجھے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم اپنی بیوک جامع مسجد کے نیچے اپنا میوزیم کھول رہے ہیں، اور ہمارے پاس موجود تمام اشیاء کو ہم سال میں ایک یا دو بار اس میوزیم میں نمائش کے لیے پیش کریں گے۔ یہ ہماری قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔

یہ گزشتہ 20 سالوں میں جمہوریت اور ترقی کا ایک اہم نتیجہ ہے ہماری قوم نے دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ شعبہ تعلیم میں بھی ترقی کی ہے۔

آج ترکی بین الاقوامی پبلشرز ایسوسی ایشن میں کتابوں کی پیداوار اور اس شعبے کے حجم کے لحاظ سے ٹاپ 10 میں جگہ بنا چکا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ہماری تحقیقی کمپنیوں کی طرف سے کئے گئے مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ 14 سالوں میں شرح خواندگی دوگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ یہ اضافہ زیادہ تر ہمارے نوجوانوں میں ہوا ہے جو کہ ہمارے مستقبل کے لیے امید کی کرن ہے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسلامی تہذیبوں کے عجائب گھر میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی تخلیقات اسلامی تہذیب کے ہزار سال قدیم سرمائے کی نمائندگی کرتی ہے۔

ایردوان نے کہا کہ عجائب گھر کے موضوعاتی حصوں میں استنبول کے ممتاز عجائب گھروں سے لائے گئے 650 فن پارے موجود ہوں گے۔

پچھلا پڑھیں

پاکستان نے شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

اگلا پڑھیں

عثمانی دور ، رمضان اور حضور ہمایوں دروس

تبصرہ شامل کریں