turky-urdu-logo

ہمارا اولین مقصد اپنے شہریوں کی زندگی کو بہتر بنانا ہے،صدر ایردوان

صدر اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ آق پارٹی کے چیئرمین رجب طیب ایردوان نے ازمیر میں پارٹی کے جلسے میں شہریوں سے خطاب کیا۔

شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر ازمیر کے روشن مستقبل کے لیے کام کرنا چاہیے  تاکہ شہر میں سرمایہ کاری کی خامیوں کو جلد از جلد پورا کیا جا سکے۔

صدر ایردوان نے مزید کہا کہ وہ  ازمیر کو ترقی کی اونچائیوں تک پہنچانا چاہتے ہیں کیونکہ یہ ترکیہ کے دل کا ایک بہت اہم حصہ ہے۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم 21 سال سے حکومت میں ہیں اور ہمارے لوگ ہماری ملک سے محبت اور ہمارے نیک ارادوں سے بخوبی واقف ہیں اور ہر کوئی اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ ہمارا مقصد اپنے شہریوں کی زندگی کو بہتر بنانا ہے۔

Alkhidmat

Read Previous

ہم اپنے میٹرو اور ریل  کے نظام کو پوری رفتار سے متحرک کررہے ہیں،صدر ایردوان

Read Next

صدر ایردوان کا شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ رمضان کا آغاز

Leave a Reply