
صدر اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ آق پارٹی کے چیئرمین رجب طیب ایردوان نے ازمیر میں پارٹی کے جلسے میں شہریوں سے خطاب کیا۔
شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر ازمیر کے روشن مستقبل کے لیے کام کرنا چاہیے تاکہ شہر میں سرمایہ کاری کی خامیوں کو جلد از جلد پورا کیا جا سکے۔
صدر ایردوان نے مزید کہا کہ وہ ازمیر کو ترقی کی اونچائیوں تک پہنچانا چاہتے ہیں کیونکہ یہ ترکیہ کے دل کا ایک بہت اہم حصہ ہے۔
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم 21 سال سے حکومت میں ہیں اور ہمارے لوگ ہماری ملک سے محبت اور ہمارے نیک ارادوں سے بخوبی واقف ہیں اور ہر کوئی اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ ہمارا مقصد اپنے شہریوں کی زندگی کو بہتر بنانا ہے۔