turky-urdu-logo

ترک صدر کی مصطفیٰ سیندوپ کو پارلیمنٹ کا دوبارہ اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد

ترک صدر طیب ایردوان نے جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ کو اسپیکر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ مصطفیٰ سیندوپ کو ٹیلی فون پر مبارکباد دیتے ہوئے صدر طیب ایردوان نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ میں تمام دیگر سیاسی جماعتوں کے متفقہ نمائندے کے طور پر کام کریں گے۔ ترک صدر نے اپنی اتحادی سیاسی جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے مصطفیٰ سیندوپ کو اسپیکر منتخب کرنے کیلئے اپنا وٹ دیا۔

واضح رہے کہ مصطفیٰ سیندوپ کو 600 ارکان کے ہاؤس میں سے 328 ووٹ ملے۔ مجموعی طور پر 557 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیا جس میں سے 7 ووٹ مسترد کئے گئے۔

پارلیمنٹ میں صدر طیب ایردوان کی سیاسی جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے پاس 291 سیٹیں ہیں۔ ری پبلکنز پیپلز پارٹی کی 138 اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی 58 ، نیشنل موومنٹ پارٹی کی 49 اور گڈ پارٹی کے پاس 37 سیٹیں ہیں۔ ترک پارلیمنٹ کے نومنتخب اسپیکر سیندوپ نے استنبول یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی ہے۔

Read Previous

تُرک اور اطالوی وزرائے دفاع کی ملاقات، مل کر کام کرنے کا فیصلہ

Read Next

ترکی: وائرس کے باوجود خشک میوہ جات کی برآمد برقرار

Leave a Reply