صدر ایردوان نے جاپان کے نو منتحب وزیر اعظم کو مبارکباد کا پیغام بھیجا

صدر رجب طیب ایردوان نے جاپان کے نو منتخب وزیر اعظم ہونے والے سوگا یو شہیدے کو مبارکبادی خط روانہ کیا ہے۔
صدارتی اطلاعاتی دفتر کے مطابق صدر ایردوان نے وزیر اعظم اور لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین منتخب ہونے والے سوگا یو شہیدے کو مبارکباد دی اور ان کے نئے فرائض کی انجام دہی پر اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ 130 سال پہلے ترکی اور جاپان کے مابین دوستی کے تاریخی روابط کی بنیاد رکھی گئی تھی اور آج ہی کے دن یعنی 16 ستمبر 1890 کوشی موتو میں ار طغرل فریگیٹ کا حادثہ پیش آیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ” ایسے ہی ایک دن کے موقع پر آپ کی ذاتِ اعلیٰ کو ملک کا وزیراعظم منتخب کیا جانا ہماری دوستانہ تاریخ کے لحاظ سے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سن 2013 میں قائم کردہ اعلیٰ اسٹریٹجیک پارٹنرشپ ، آپ کی ذاتِ اعلیٰ کے دور میں مزید فروغ پانے کی تمنا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جاپان کے عالمی برادری کے ایک معزز اور ممتاز رکن کی حیثیت سے عالمی استحکام ، امن اور خوشحالی میں ادا کیے گئے رول اور تعاون کو سراہتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جغرافیائی لحاظ سے ایک دوسرے سے دور، جاپان اور ترک اقوام جن کے دل ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں ہماری مخلص مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں بین الاقوامی برادری کو راہ دکھاتے ہوئے اپنے تعاون کو جاری رکھ سکتی ہیں۔اس سوچ اور نظریے کے ساتھ مجھے باہمی ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر آپ کی ذاتِ اعلیٰ کے ساتھ قریبی تعاون کرنے میں بڑی پر خوشی ہوگی۔ اس موقع پر آپ کی صحت ، مسرت، اور دوست جاپانی عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لئے دلی خواہشات اور نیک تمناوں کا اظہار کرتا ہوں۔

Read Previous

دنیا میں معاشی ترقی کے لیے ترکی ماڈل کا راج ہو گا، صدر ایردوان

Read Next

ڈیٹا سینٹرز پانی کے اندر بھی کام کر سکتے ہیں،مائیکرو سافٹ ٹیسٹ

Leave a Reply