turky-urdu-logo

پاکستان:لیاری خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے ٹکا اور کرن فاونڈیشن کی جانب سے مائیکرو فارمنگ سیٹس کے تحائف

ترک کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی  ٹکا نے کرن فاؤنڈیشن کے تعاون سے کراچی کے ضلع لیاری میں رہنے والی 50 خواتین کو مائیکرو فارمنگ سیٹ تحفے میں دیئے۔

ان مایئکرو فارمنگ کٹ ککے ذریعے خواتین  ہاتھ سے نامیاتی زرعی مصنوعات اگا سکتی ہیں۔

لیاری ڈی ٹی سی او کیمپس میں سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی کے لیکچررز کی جانب سے دی گئی دو روزہ مائیکرو فارمنگ ٹریننگ کے بعد مائیکرو گارڈننگ کٹ کی تقسیم ہوئی۔

تقسیم کی تقریب میں کراچی میں جمہوریہ ترکیہ کے قونصل جنرل جمال سانگو، ٹکا کراچی کے کوآرڈینیٹر خلیل ابراہیم، کرن فاؤنڈیشن کے منتظمین اور لیاری کی خواتین نے شرکت کی۔

کراچی میں جمہوریہ ترکیہ کے قونصل جنرل جمال سانگو نے پروگرام سے قبل اسکول میں ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی کی جانب سے قائم کردہ میوزک کلاس اور لائبریری کا دورہ کیا اور اسے بہت سراہا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک قونصل جنرل جمال سانگو کا کہنا تھا کہ  خواتین کے ساتھ ساتھ بچوں اور خاص طور پر ماؤں کی مدد کرنا بہت ضروری ہے۔ انکا کہنا تھا کہ  ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی کی طرف سے فراہم کردہ مائیکرو گارڈن شہر کی زندگی میں گھریلو ماحول میں سانس لینے کا موقع فراہم کریں گے۔

ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی کراچی کے کوآرڈینیٹر خلیل ابراہیم نے کہا کہ انہوں نے پہلے لیاری ڈی ٹی سی او پبلک اسکول میں بچوں کے لیے میوزک کلاس اور لائبریری قائم کی تھی۔ اور اب وہ لیاری کی خواتین اور ماؤں کو ایک زرعی تحفہ سیٹ دیتے ہوئے خوش ہیں جہاں وہ کرن فاؤنڈیشن کے تعاون سے گھر پر اپنے بچوں کے ساتھ زرعی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتی ہیں۔

کرن فاؤنڈیشن کی جنرل باڈی ممبر عابدہ غریب نے ترکیہ کے لوگوں کی سخاوت اور محبت کے لیے اظہار تشکر کرتے ہوئے اپنے تہنیت کا اظہار کیا۔

تقاریر کے بعد ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی کی جانب سے فراہم کردہ زرعی کٹ لیاری کی 50 خواتین میں تقسیم کی گئی۔

تقسیم شدہ زرعی کٹس کے ذریعے لیاری کی خواتین کو ایک ایسے شہر میں نامیاتی زرعی مصنوعات اگانے کا موقع ملا ہے جہاں کوئی زرعی پیداواری علاقہ نہیں ہے، وہیں دوسری طرف انہیں اپنے بچوں کے ساتھ خاص طور پر گھریلو ماحول میں بات چیت کرنے کا موقع ملا ہے۔

 

Read Previous

دفاعی برآمدات میں ترکیہ کا ہدف 2023 میں 6 بلین ڈالر سے تجاوز کر جائے گا،صدر ایردوان

Read Next

عراقی شادی ہال میں آگ لگنے سے زخمی ہونے والوں میں سے 4 کو علاج کے لیے ترکیہ بھیج دیا گیا

Leave a Reply