
ہفتے کے شروع میں عراق میں ایک شادی ہال میں آگ لگنے سے زخمی ہونے والے چار افراد کو علاج کے لیے ترکیہ بھیج دیا گیا۔
عراقی وزیر اعظم کے پریس آفس نے ایک بیان میں کہ ہے کہ وزیراعظم محمد شیعہ السوڈانی کی ہدایات پر، ہمدانیہ ضلع میں آتشزدگی سے زخمی ہونے والے چار افراد کو علاج کے لیے ان کے ساتھیوں کے ساتھ ترکیہ بھیج دیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمی ہونے والوں کے ساتھ 10 افراد پر مشتمل میڈیکل ٹیم تھی، جس میں دو ڈاکٹر، نرسیں اور ابتدائی طبی امداد کے ماہرین شامل تھے۔
موصل میں آگ لگنے سے 93 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہو گئے۔