ترکیہ انتخابات جمہوری اور شفاف طریقے سے ہوئے ہیں،آذربائیجانی نمائندے

ترکیہ میں 14 مئی کو ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کا مشاہدہ کرنے والے آذربائیجانی نمائندوں کا کہنا ہے  کہ انتخابات جمہوری اور شفاف طریقے سے ہوئے ہیں۔

ترکیہ کی ریاستوں کی تنظیم اور ترک ریاستوں کی پارلیمانی اسمبلی کے بین الاقوامی مشاہداتی وفود میں شامل کچھ آذربائیجانی نمائندوں کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ 28 مئی کو ہونے والے انتخابات بھی شفاف اور مناسب ہوں گے۔

ترکیہ-آذربائیجان بین الپارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ، اہلیمان امیراسلانوف نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے انقرہ میں انتخابی مراکز کا دورہ کیا۔

انکا کہنا تھا کہ میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ جمہوریہ ترکیہ کی قومی قانون سازی اور بین الاقوامی انتخابی معیارات کے تحت انتخابات شفاف اور جمہوری تھے۔

ایک اور نائب، ساہین اسماعیلوف نے کہا کہ انہوں نے زیادہ ٹرن آؤٹ دیکھا، جو کہ انتخابات اور جمہوریت پر ترک عوام کے یقین کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ جماعتیں شفاف انتخابات کو دنیا کی نظروں کے سامنے بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

 

Alkhidmat

Read Previous

انقرہ:چوزم اکیڈمی اوکولاری کے طلباء کا پاکستانی سفارتخانے کا دورہ

Read Next

ترکیہ کی جرمنی میں دو ترک صحافیوں کی حراست کی مذمت

Leave a Reply