انقرہ:چوزم اکیڈمی اوکولاری کے طلباء کا پاکستانی سفارتخانے کا دورہ

چوزم اکیڈمی اوکولاری کے طلباء نے ترکیہ میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا۔

طلباء نے اپنے دورے کے دوران ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران طلباء کو پاک ترک دو طرفہ تعلقات ، انکی دوستی ، بھائی چارے اور پاکستان کی ثقافت اور روایات کے بارے میں بتایا گیا۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ دو ملک ایک قوم ہیں جو مشکل ہو یا خوشی ہر حال میں ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Alkhidmat

Read Previous

عالمی رہنماؤں کی انتخابی نتائج پر صدر ایردوان کو مبارکباد

Read Next

ترکیہ انتخابات جمہوری اور شفاف طریقے سے ہوئے ہیں،آذربائیجانی نمائندے

Leave a Reply