turky-urdu-logo

انڈونیشیا میں 5.6 شدت کا زلزلہ، 162 افراد ہلاک متعدد زخمی

انڈونیشیا میں زلزلہ5.6 شدت کا زلزلہ آنے کے باعث  162ہلاک جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے اور 2200 مکانات منہدم ہوگئے۔

5.6شدت کا زلزلہ صوبہ مغربی جاوا میں آیا۔

جھٹکے جکارتہ تک محسوس کیےگئے۔

امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

میڈیا کے مطابق زلزلہ صوبہ مغربی جاوا میں آیا جس کے جھٹکے انڈونیشین دارالحکومت جکارتہ تک محسوس کیےگئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز دارالحکومت جکارتہ سے 75 کلومیٹر کے فاصلے پر جنوب مشرق کی جانب واقع قصبے سیانجُر میں10کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

گورنر مغربی جاوا کے مطابق زلزلےکے باعث 162 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 700سے زائد زخمی ہیں اور 2200سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

ترک صدر سمیت دیگر  رہنماوں نے زلزلے کے آنے پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔

Read Previous

فیفا ورلڈ کپ 2022،دوسرے روز کے میچز بھی سنسنی خیز رہے

Read Next

وزیراعظم پاکستان اعلیٰ بحری قیادت کے ساتھ ترکیہ کا دورہ کریں گے

Leave a Reply