ڈاکٹر اسد مجید خان کی بطور سیکریٹری خارجہ امور پاکستان تعیناتی ہو گئی۔
دفتر خارجہ پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ ڈاکٹر اسد مجید خان کی نئے سیکرٹری خارجہ کے طور پر تقرری کی گئی ہے۔
ڈاکٹر اسد مجید خان اس وقت بیلجیئم میں پاکستان کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
وہ یورپی یونین اور لیکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر ہیں جنہیں اب پاکستان کا نیا سیکرٹری خارجہ مقرر کر دیا گیا ہے۔