turky-urdu-logo

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ڈاکٹر کے بیان کے مطابق ٹرمپ کے گزشتہ چند دنوں سے کورونا ٹیسٹ منفی آ رہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کے ڈاکٹر شین کونلی کی وائٹ ہاؤس میں زیر علاج امریکی صدر کی طبی حالت سے متعلق رپورٹ کو پریس کے سامنے آشکار کیا ہے۔
شین کونلی نے بتایا کہ ٹرمپ کے اینٹی جین ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں۔ ہم نے صورتحال کا پوری طرح تعین کرنے کے لیے اینٹی جین ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ لیبارٹری ٹیسٹ بھی کیے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹرمپ کی موجودہ طبی حالت سے کسی دوسرے شخص میں وائرس کی منتقلی کا خدشہ موجود نہیں ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر نے کورونا کے علاج معالجے کے بعد اپنی انتخابی مہم کو فلوریڈا کے سان فورڈ شہر میں سر انجام دیا۔ اس دوران انہوں نے رائے دہندگان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں پہلے سے بھی کہیں زیادہ توانا محسوس کرتا ہوں۔میں نےوائرس سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

Read Previous

وزیراعظم پاکستان نے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کا استعفی منظورکر لیا

Read Next

استنبول میں عمودی باغات کو ہٹانے کا فیصلہ

Leave a Reply