
ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اوغلو نے 11 سال بعد مصر کا دورہ کیا ۔ مصری وزیر خارجہ سمیع شکری نے ترک ہم منصب کا استقبال کیا ۔ دونوں ہم منصب نے علاقائی اور بین الاقوامی سیاسی أمور پر بات چیت کی۔ ترک وزیر خارجہ نے مصر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مصر کے ساتھ سفارتی تعلقات جلد از جلد اعلیٰ سطح تک پہنچ جائیں گے۔
ہمارے مصر کے ساتھ تاریخی روابط موجود ہیں، علاقائی استحکام کے لیے دو طرفہ تعلقات اہمیت کے حامل ہے ۔ ہمیں خطے کی بقا کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہم مصر کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر کر رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف سیاسی اور ترقیاتی أمور پر بات چیت بھی ہوئی ہے جو آنے والے وقتوں میں دونوں خطے کے لیے مفید ثابت ہونگےترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب ایردوان جلد مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات بھی کریں گے.
مصری وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ اور مصر کے درمیان تعلقات کی ترقی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ ترکیہ کے ساتھ ہمارے توانائی سمیت تجارت، نقل و حمل اور سفارت کاری جیسے شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے ۔ہم ایک دہائی سے جاری ترکیہ اور مصر کے درمیان کشیدگی کے ختم کرنے کے حق میں ہے اور ہم امید بھی کرتے ہیں کہ جلد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہو جائے گے ۔
خیال رہے کہ مصری وزیر خارجہ سمیع شکری کی ترکیہ آمد کے بعد ترک وزیر خارجہ نے11 سال بعد مصر کا دورہ کیا