
ترکیہ مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف عرفان اوزسرٹ نے اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان فضائیہ اور بحریہ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے پاک فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان سے بھی ملاقات کی۔
ترکیہ مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف عرفان اوزسرٹ نے سربراہ پاک فضائیہ ائیر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور ، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور مشترکہ تربیتی پروگرامز زیرِ گفتگو رہے۔
چیف ائیر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ترکیہ کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف سے ترکیہ مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کو مشترکہ فضائی مشقیں کرنے کی پیشکش کی اور کہا کہ پاک فضائیہ اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ تربیتی مشقیں کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
ملاقات میں مزائیل ٹیکنالوجی ایکسچینج پروگرام سمیت متعدد ٹیکنالوجیز کے پروگرامز کو آگے بڑھانے کا اعادہ کیا گیا۔
ترکیہ کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا۔
ترکیہ مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف نے پاک بحریہ ہیڈکوارٹرز کا دورہ بھی کیا اور سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دو طرفہ بحری روابط، باہمی دلچسپی کے امور اور میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں برادر ممالک کے مابین بحری تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔