ترک دفاعی صنعت (ایس ایس بی) کے سربراہ نے انڈسٹری سے وابستہ خواتین سے درخواست کی کہ نوجوان خواتین کی اس شعبے کے حوالے سے حوصلہ افزئی کی جائے۔
اسماعیل دیمر نے کہا کہ نوجوان خواتین خاص طور پر جو انجینئرنگ اور انفارمیٹکس کے شعبے سے وابستہ ہیں انہیں بتائیں کہ ہمیں دفاعی صنعت میں ان کی ضرورت ہے۔ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ ان کو تعلیم کے دوران اس شعبے کے متعلق رہنمائی فراہم کریں۔”
‘خواتین دفاعی صنعت کو مضبوط بنا رہی ہیں’ کے عنوان سے ایک پینل کے سامنے بات کرتے ہوئے اسماعیل دمیر نے بتایا کہ دفاعی صنعت میں ملازمین کی تعداد گذشتہ پانچ سالوں میں چار گنا بڑھ چکی ہے۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ پانچ سالوں میں دفاعی انڈسٹری میں خواتین کی تعداد میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ آج ایس ایس بی میں کام کرنے والے 40 فیصد ورکرز خواتین ہیں۔ جبکہ گزشتہ پانچ سالوں میں ایس ایس بی میں ملازمین کی تعداد میں تقریبا دوگنا اضافہ ہوا ہے ، ملازمین میں شامل خواتین ورکرز کی تعداد میں بھی اسی شرح سے اضافہ ہوا ہے۔