turky-urdu-logo

ترکی، زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 114 ہو گئی

ترک ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) کے مطابق بحیرہ آئجن میں 6.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 114 ہوگئی ہے۔

ادارے کے مطابق اب تک تقریبا 1،621 آفٹر شاکس محسوس کیے جا چکے ہیں جن میں سے 43 کی شدت 4 ایم سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

مزید یہ کہ 999 زخمی افراد میں سے 898 کو طبی امداد فراہم کر کے اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ 137 افراد ابھی بھی زیر علاج ہیں۔

زلزلہ زدگان میں گھروں سے بے گھر ہونے والے افراد کے لیے خیمے لگائے گئے ہیں۔
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے متاثرہ افراد کے لیے گھروں کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔

Read Previous

باساکشیر کلب کو پی ا یس جی سے شکست کا سامنا

Read Next

گالسترائے کلب کا ایک کھلاڑی کورونا وائرس میں مبتلا

Leave a Reply