fbpx
ozIstanbul

مصر: ٹرین حادثے میں 23 افراد جاں بحق، 139 زخمی

مصر کےصوبہ کلونیہ میں مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

سرکاری بیان کے مطابق 139 افراد زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

تفتیش کے دوران ٹرین ڈرائیور  اور  معاون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جبکہ 23  مشتبہ افراد  کی تفتیش جاری ہے۔

قاہرہ سے منصورہ جانے والی  مسافر ٹرین 949 قاہرہ کے شمال میں بنہ شہر میں پٹڑی سے اتر گئی۔ گزشتہ ماہ مسافر ٹرین حادثے میں 32 افراد جاں بحق اور 66 زخمی ہوئے تھے۔ ٹرین حادثوں میں غیر معمولی اضافے کے بعد وزیر مواصلات نے پورے ملک میں ریلوے کے شعبے میں تبدیلوں کا اعلان کیا ہے۔

پچھلا پڑھیں

آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ کی پاکستانی گلوکار اسد قریشی کو دورے کی دعوت

اگلا پڑھیں

ترک سینٹرل بینک میں 128 ارب ڈالر کے گھپلے کے الزامات جھوٹے ہیں، صدر ایردوان

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے