fbpx
ozIstanbul

آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ کی پاکستانی گلوکار اسد قریشی کو دورے کی دعوت

پاکستان ، ترکی ، آذربائیجان دوستی پر نغمہ بنانے پر اسعد قریشی کو آزربائیجان کے سفیر نے ملاقات کے لیے بلا لیا۔

آزربائیجان کے سفیرعلی علیزادہ نے اسعد قریشی اور ان کی فیملی کو اسلام آباد ایمبیسی مدعو کیا۔

آزربائیجان کے سفیر نے اسعد قریشی کو آزربائیجان کے سرکاری دورے کی دعوت دے دی۔

آزربائیجان  کے سفیر کا کہنا تھا کہ آذربائیجان سے والہانہ محبت کے اظہار پر پوری آزری قوم اسعد قریشی اور پاکستان کی مشکور ہے۔

آزربائیجان کے سفیر نے اسعد قریشی اور ان کے والدین کو آزربائیجان حکومت کی جانب سے شیلڈ بھی پیش کی۔

اسعد قریشی کے والدین نے علی زادہ کو قرآن پاک اور اے کیو برینڈ کی شلوار قمیض تحفے میں دی۔

پچھلا پڑھیں

خبردار: کیا ٹک ٹاک استعمال کرنے والے بچے محفوظ ہیں؟

اگلا پڑھیں

مصر: ٹرین حادثے میں 23 افراد جاں بحق، 139 زخمی

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے