پاکستان میں اس وقت کوئی اداکارہ پاکستانیوں کے دلوں پر راج کر رہی ہے تو وہ ارطغرل غازی میں حلیمہ خاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ اسرا بلگیچ ہے۔ ارطغرل غازی کے پاکستان میں نشر ہونے کے فورا بعد اسرا کی مقبولیت بڑھنے لگی اور متعدد معروف پاکستانی برانڈ نے اداکارہ کو اپنا برانڈ ایمببیسڈر بھی بنا لیا۔
اداکارہ کی بے پناہ مقبولیت کے پیش نظر حال ہی میں ایک پاکستانی ملبوسات کے برانڈ "داستان” نےحلیمہ سلطان کے ڈرامہ میں پہنے جانے والے ملبوسات کی طرز پر ایک کلیکشن لانچ کی۔
ترک تاریحی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے پاکستانی سرکاری چینل پر اردو ڈب وزژن میں نشر ہونے کے بعد یہ پاکستا ن میں اب تک سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز بن چکی ہے۔
ارطغرل غازی کا 39 زبانوں میں ترجمعہ کیا جا چکا ہےاور اب تک دنیا کے 71 ممالک میں ڈیڑھ ارب سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔
اسلامی تاریح پر مبنی اس ڈرامہ سیریل کو ترک گیم آف تھورونز بھی کہا جا تا ہے۔ سیریز عثمانی سلطنت سے قبل تیرویں صدی میں اناظولیہ خطے میں ایک عظیم جنگجو ارطغرل غازی کی جدوجہد بیان کرتی ہے۔