برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس نے لندن میں نارتھ لندن سنٹرل مسجد کا دورہ کیا اور فنسبری پارک میں قائم ویکسی نیشن سینٹر کا بھی وزٹ کیا۔
شہزادہ چارلس فنسبری پارک میں قائم ویکسی نیشن سینٹر دیکھنے اہلیہ کمیلا پارکر کے ساتھ آئے جہاں انہوں نے عملے سے بات چیت بھی کی، دونوں نے فیس ماسک پہن رکھے تھے۔
اس موقع پر کمیلا پارکر نے بتایا کہ انہوں نے ایسٹرا زنیکا ویکسین لگوائی ہے۔ دوسری جانب والد شہزادہ فلپ کے اسپتال سے گھر منتقل ہونے پر شہزادہ چارلس کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا۔ شہزادہ فلپ دل کی کامیاب سرجری کروانے کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے ہیں۔