کرکٹ:سری لنکا میں معاشی اور سیاسی بحران کے سبب ایشیا کپ متحدہ عرب امارت میں ہوگا

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے کہا کہ سری لنکا میں معاشی اور سیاسی بحران کے سبب آئندہ ماہ ہونے والے ایشیا کپ کو متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا ہے۔

سری لنکا نو ٹیموں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ کا میزبان رہے گا جو 27 اگست سے 11 ستمبر کے درمیان کھیلا جائے گا اور رواں سال ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں مددگار ثابت ہو گا۔

2 کروڑ 20 لاکھ آبادی کا ملک معاشی بحران کے سبب مفلوج ہو چکا ہے جہاں سری لنکا میں اس وقت ایندھن، خوراک اور دیگر ضروریات کی قلت ہے، سری لنکا کی پارلیمنٹ نے بدھ کے روز ملک میں نافذ ایمرجنسی میں ایک ماہ کے لیے توسیع کی منظوری دے دی۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر شمی سلوا نے کہا کہ وہ ٹورنامنٹ کو منتقل کرنے کے ایشین کرکٹ کونسل کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ ایشیا کپ کے سری لنکا میں انعقاد کی ہر ممکن کوشش کی گئی اور وینیو کو متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ کافی غور و فکر کے بعد کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نیا مقام ہو گا جبکہ سری لنکا میزبانی کے حقوق کو برقرار رکھے گا، ایشیا کپ کا یہ ایڈیشن انتہائی اہم ہے کیونکہ اس سے ایشیائی ممالک کو آئی سی سی ورلڈ کپ کی تیاری میں مدد ملے گی۔

Read Previous

اناج کوریڈور کے بعد روس یوکرین جنگ بندی پر توجہ مرکوز کرنے کا وقت آ گیا ہے، ترک وزیر خارجہ

Read Next

غلاف کعبہ کل بروز ہفتہ تبدیل کیا جائے گا

Leave a Reply