turky-urdu-logo

پاکستان میں کورونا وائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد 918 ہو گئی، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پاکستان میں کورونا وائرس  کیسز سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق 22 مارچ سے 23 مارچ کے دوران 115 کیسز سامنے آئے اس کے بعد 24 مارچ تک 5857 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے   918 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اب تک پاکستان میں 7 افراد کا کورونا کے باعث انتقال ہو چکا ہے جب کہ متاثرہ 6 افراد صحتیاب ہو کرگھرجا چکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان میں صوبوں کے اعتبار سے سندھ میں 407،   پنجاب میں 281، خیبرپختونخوا میں 38 اور بلوچستان میں 110 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔ رپورٹ  کے مطابق اسلام آباد سے 15،گلگت میں 80 جب کہ آزاد کشمیر سے ایک کیس سامنے آچکا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام صوبوں میں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس میں سے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے، سندھ میں یومیہ 1200 سے زائد کورونا کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں آج بدھ کے روز کورونا وائرس کے مزید 49 کیسز سامنے آئے ہیں جو سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور اسلام آباد سے رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

Read Previous

کورونا وائرس: دنیا بھر میں ہلاکتیں 17 ہزار، کنفرم کیسز کی تعداد 4 لاکھ سے زائد ہو گئی

Read Next

کابل میں سکھوں کے گوردوارے پر خودکُش حملے، 25 ہلاک

Leave a Reply