turky-urdu-logo

کورونا کی تباہ کاریاں بدستور جاری

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 9لاکھ 76 ہزار جبکہ وائرس کی زد میں آنے والے افراد کی تعداد 3 کروڑ18 لاکھ 13 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
وبا کے مرکز متحدہ امریکہ میں کووڈ۔19 سے جانی نقصان 2 لاکھ 5 ہزار 478 ہے تو اس ملک میں 70 لاکھ 98 ہزار 291 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 836 اموات سے وائرس سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 38 ہزار 159 اور 33 ہزار 536 نئے کیسسز کے بعد مجموعی واقعات کی تعداد 46 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔
وبا سے یورپ میں سب سے زیادہ جانی نقصان کے حامل ملک برطانیہ میں ابتک 41 ہزار 825 افراد وائرس کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ وزیر اعظم بورس جانسن نے وائرس کے خلاف وضع کردہ تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ کے چند ماہ کافی کٹھن ہوں گے۔
اسپین میں گزشتہ ہفتے 468 مریض وائرس سے شکست کھا گئے ہیں تو گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 ہزار 799 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اٹلی میں کل 14 افراد کی ہلاکت سے ملک میں جانی نقصان 35 ی ہزار 738 جبکہ 1 ہزار 392 نئے کیسسز سے متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 897 تک ہو گئی ہے۔
فرانس میں کل 78 افراد کی ہلاکت اور 10 ہزار نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزیر صحت کی جانب سے ملک میں نئی کورونا تدابیر کا اعلان آج متوقع ہے۔
بعض ممالک میں وائرس سے جانی نقصان کچھ یوں ہے: پیرو: 31 ہزار 586، کولمبیا: 24 ہزار 570، ارجٹنائن: 13 ہزار 952، چلی: 12 ہزار 321 اور ایکواڈور: 11 ہزار 126۔

Read Previous

اسپیس اور ٹیکاناولوجی فیسٹیول ٹیکنوفیسٹ جنوب مشرقی صوبہ گزیانتیپ میں آج سے شروع

Read Next

“دی بلیک باکس آف دی پلینیٹ” کے نام سے انٹارکٹیکا پر مبنی دستاویزی فلم آج ریلیز کر دی گئی

Leave a Reply