عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 10 لاکھ 81 ہزار 528 افراد ہلاک اور 3 کروڑ 77 لاکھ 56 ہزار 558 متاثر ہوچکے ہیں جبکہ کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 2 کروڑ 83 لاکھ 61 ہزار 711 ہوگئی ہے
امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 19 ہزار 695 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور79 لاکھ 91 ہزار 998 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 50 لاکھ 49 سے زائد افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 50 ہزار 506 اموات ہوئی ہیں۔
روس میں 12 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 597 ہو گئی ہے۔
کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 27 ہزار834 اموات ہوئی ہیں جبکہ 9 لاکھ 11 ہزار سے زائد مریض سامنے آئے ہیں۔
ارجنٹائن میں بھی 8 لاکھ94 ہزار 216 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 23ہزار868 اموات ہوئی ہیں۔
اسپین میں 8 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 32 ہزار929 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
پیرو میں 8 لاکھ 49 ہزار 371 افراد متاثر اور 33 ہزار 305 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔