
ترکیہ کے شہر استنبول میں رومیلی ایجوکیشن سینٹر اور یونیورسل اسلامک ایونٹس کی جانب سے ایک کانفرنس منعقد کروائی گئی۔ کانفرنس میں انڈونیشیا سے آئے ہوئے مختلف یونیورسٹیوں کے نمائندہ طلباء شریک تھے۔ کانفرنس میں اسلامی تحاریک کا تعارف بھی کروایا گیا ۔ ترکیہ میں پاکستانی طلباء کا نائب صدرمحمد انس بھی اس کانفرنس میں مدعو تھے۔
انہوں نے امت اور معاشرے کی فلاح کے لیے اسلامی تحریکوں اور طلبہ کے کردار کو بیان کیا اور کانفرنس میں موجود غیر ملکی طلباء کا جذبہ بھی قابلِ دید تھا
سوال و جواب کا سیشن بھی کانفرنس کا حصہ تھا ،جس میں طلباء نے اپنے جنرل نالج اور حالات سے آگاہی کے ساتھ ساتھ معاشرے اور امت مسلمہ کی فلاح کے لیے اپنے جذبات کا بھی ثبوت دیا