TurkiyaLogo-159

وزیر خارجہ میولوت چاوش اوعلو کو مختلف ممالک سے تعزیتی ٹیلی فون کالز

وزیر خارجہ میولوت چاوش اوعلو نے 6 فروری کو  قہرمان ماراش  میں آنے والے زلزلے  کے بعد سے  بہت سے ممالک سے تعزیتی ٹیلی فونک کالز موصل کی ہیں۔

تعزیت کے لیے چاوش اوعلو کو فون کرنے والوں میں، جنوبی کوریا کی وزیر خارجہ پارک جن، جاپانی وزیر خارجہ حیاشی یوشیماسا، آذربائیجانی وزیر خارجہ جیہون  بیراموف، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین برہم طہا، نیپالی وزیر خارجہ بملا رائے پوڈیال، آئیوری ساحلی وزیر برائے امور خارجہ کنڈیا کمارا، کویتی وزیر خارجہ سلیم بن عبداللہ الجابر الصباح، جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک اور یورپی یونین (EU) کمیشن کے پڑوسی اور توسیع کے کمشنر اولیور ورہیلی شامل ہیں۔

کولمبیا کے وزیر خارجہ الوارو لیوا دوران، آسٹریلیا کے وزیر خارجہ پینی وونگ، وسطی افریقی جمہوریہ کے وزیر خارجہ سلوی بائیپو ٹیمون اور گیمبیا کے وزیر خارجہ مامادو تنگارا نے بھی چاوش اوعلو سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

چاوش اوعلو نے زلزلے کے حوالے سے اظہار تعزیت کے لیے اب تک 45 فون  کالز موصل کی ہیں۔

Alkhidmat

Read Previous

جنوب مشرقی ترکیہ میں 54 گھنٹوں سے ملبے تلے پھنسے 5 زلزلہ متاثرین کو بچا لیا گیا

Read Next

ترکش ائیر لائن کی امدادی کاروائیاں جاری، 30 ہزار مزید افراد کو زلزلہ زدہ علاقے سے بحفاظت نکال لیا

Leave a Reply