برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2022 اختتام پذیر ہو گیا۔ گیارہ روز تک جاری رہنے والے مقابلوں میں سب سے زیادہ میڈلز آسٹریلیا نے حاصل کیے ، انگلینڈ دوسرے اور کینیڈا تیسرے نمبر میں رہا۔ جبکہ پاکستان 18ویں نمبر میں رہا۔
آسڑیلوی ایتھلیٹس نے ہاکی، کرکٹ، سوئمنگ، سائیکلنگ اور دیگر کھیلوں میں شاندار کارکردگی دیکھاتے ہوئے ایک سو اٹھتر میڈلز حاصل کیے جن میں 67 گولڈ ،57 چاندی اور 54 کانسی کے تمغے شامل ہیں ۔
میزبان ملک انگلینڈ نے مجموعی طور پر 57 گولڈ ، 67 چاندی اور 53 کانسی کے تمغے حاصل کیے ۔ بھارت 22 گولڈ، 16 چاندی اور 23 کانسی کے تمغوں کے ساتھ چوتھے نمبر میں رہا جبکہ پاکستان 2 گولڈ ، 3 چاندی اور 3 کانسی کے تمغوں کے ساتھ 18ویں پوزیشن میں رہا۔
پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے ویٹ لفٹنگ اور ارشد ندیم نے ایتھلیٹکس میں گولڈ میڈل جیتا۔
ریسلرز شریف طاہر، انعام بٹ اور زمان انور نے سلور میڈلز حاصل کیے ، جبکہ جوڈوکا شاہ حسین شاہ کے علاوہ ریسلرز عنایت اللہ اور علی اسد نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔
وزیر اعظم پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے ملاقات کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ ان کھلاڑیوں نے اپنی بہترین کارکردگی سے ملک کا نام روشن کیا ہے یہ ہماری قوم کا فخر ہیں