turky-urdu-logo

پاکستانی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی کا دورہ قطر

پاکستانی چیف آف نیول اسٹاف  ایڈمرل محمد امجد خان نیازی قطر کے سرکاری دورے پر ہیں۔ دوحہ نیول بیس پر پہنچنے پر  نیول چیف کا کمانڈر قطر امیری نیول فورسز (کیوین ایف) نے استقبال کیا اور  گارڈ آف آنر  پیش کیا۔ چیف آف نیول اسٹاف  نے قطر بحریہ کی مختلف سہولیات کا دورہ کیا اور انہیں قطری نیول فورس کی صلاحیتوں سے آگاہ کیا گیا۔

نیول چیف نے چیف آف اسٹاف قطر آرمڈ فورسز ، کمانڈر قطر امیری نیول فورسز اور کمانڈر قطر امیری ایئر فورس سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی۔ گفتگو کے دوران باہمی مفادات اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی چیف آف نیول اسٹاف  نے خطے میں بحری تحفظ کے لئے پاک بحریہ کی کوششوں کو اجاگر کیا۔

سی این ایس نے امن- 21  مشقوں میں قطری نیول فورس کی شرکت پر  ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ قطری فوجی معززین نے بحری سلامتی کے تعاون پر  پاکستان نیوی  کے اقدام کو سراہا۔  نیول  چیف  نے قطر نیول شپ آرمی ٹرینگ اسکول اور الغنیم اکیڈمی کا بھی دورہ کیا جہاں ایڈمرل کو آن سائٹ بریفنگ دی گئی۔

نیول چیف نے جوآن بن جاسم جوائنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا بھی دورہ کیا اور کمانڈنٹ میجر جنرل فہد بن مبارک الخیرین سے ملاقات کی۔ ایڈمرل نے بحر ہند کے خطے میں سیکیورٹی رابطوں اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی میں پاک نیوی کے کردار پر بھی گفتگو کی۔

Read Previous

ترکی:مزید 13 ہزار 2 سو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

Read Next

ترک شیف یوم نسواں کے موقع پر خوشیاں بانٹتے رہے

Leave a Reply