turky-urdu-logo

شام کی سرحد پر ترک فوج اور کرد دہشتگردوں کے درمیان تصادم

شام کے شمال سرحدی شہر کوبانی میں ترک افواج اور امریکی حمایت یافتہ کرد جنگجوؤں کے درمیان تصادم 

شام کے شمالی سرحد پر کرد جنگجوؤں اور ترک افواج کے بیچ تصادم کے دوران دونوں جانب سے بھاری تعداد میں مارٹر گولے فائر کیے گئے۔

ترک وزارت دفاع کے مطابق شمالی شام سے متصل ترکیہ کے بارڈر پر ایک فوجی چوکی پر مارٹر گولے سے حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور چار زخمی ہو گئے تھے۔

ترک وزارت دفاع کے مطابق ترک افواج کی جانب سے حملے کے فوری بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے گولے فائر کیے جس کے نتیجے میں 13 دہشتگرد ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 

Read Previous

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر منصفانہ ڈھانچہ تبدیل ہونا چاہیے،ترکیہ

Read Next

کابل: مسجد میں دھماکہ، 21 افرادجاں بحق 50 سے زائد زخمی

Leave a Reply