
دنیا بھر کی طرح مسیحی برادری پاکستان میں بھی کرسمس کا تہوار منا رہی ہے۔ آج صبح کا آغاز گرجا گھروں میں دعائیہ تقریباب سے ہوا جس میں ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں کرسمس ٹری، اسنومین، برف سے ڈھکے گھر اور ماسک پہننے سانتا کلاز آنے والوں کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔
پاکستان کے تمام شہروں میں موجود گرجا گھروں کو خوبصورتی سے سجایا گیا۔ سخت سردی کے باوجود مسیحی برادری نے کرسمس کی خوشیاں منائیں۔ لوگ پارکوں میں گھروں سے کھانا پکا کر لے گئے اور وہاں بیٹھ کر خوب پکنک منائی۔
خواتین نے ہاتھوں میں مہندی لگوائی اور بچیوں نے چوڑیاں خریدیں۔




Tags: پاکستان