turky-urdu-logo

"اوپو” اور "سام سنگ” ترکی میں پیداوار کا آغاز جلد کریں گے

چائینہ کی موبائل فون کمپنی "اوپو” اور جنوبی کوریا  کا سمارٹ فون ادارہ "سام سنگ” جلد ترکی میں پیداوار کا آغاز کریں گے۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق چینی موبائل فون کمپنی "اوپو”  جو کچھ عرصہ پہلے ہی ترکی میں لانچ ہوئی ہے  استنبول اور شمال مغربی صوبہ کوجائلی میں دوتنصیبات میں اپنی پیداوار  کا آغاز کریں گے۔

اسمارٹ فونز کی پروڈکشن کا پورا عمل ترکی میں ہی مکمل کیا جائے گا اور یہ پلانٹس  مخص اسمبلی کے لیے استعمال نہیں کیے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق تنصیبات کو موبائل فونز  کی پیداوار کے لیے  50 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری فراہم کی گئی ہے۔   

”  اوپو”  کمپنی ترکی میں تیار کردہ چندماڈلز  ترکی سے ہی دوسرے ممالک  برآمد کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے  اور اس سلسلہ میں یورپ سب سے اہم مارکیٹ ہو گی۔

اوپو 2004 میں چین کے شہر ڈونگ گوانگ میں قائم ہونے والی کمپنی ہے  اور اس وقت پوری دنیا میں اس کے صارفین کی تعداد 300 سے زیادہ ہے۔

Read Previous

لاہور میں دو ترک کمپنیوں کے دفاتر پر پولیس کے چھاپے، عملے کو کام سے روک دیا

Read Next

ترکی: 2 ملین سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

Leave a Reply