turky-urdu-logo

چین نے کورونا وائرس ویکسین کے محدود استعمال کی منظوری دے دی۔

کورونا وائرس کی ایک ممکنہ ویکسین ، ایڈ 5-این سی او وی کو چین میں محدود استعمال کی منظوری دے دی گئی ۔

یہ ویکسین اکیڈمی آف ملٹری میڈیکل سائنسز کے تحت چینی بایوفرماسٹیکل کمپنی کینسنو بایولوجکس انک اور انسٹی ٹیوٹ آف بایو ٹکنالوجی نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔

اس دوا کو ایک سال کے لیے منظوری ملی ہے اور یہ صرف فوج جیسے ضروری خدمات کے کارکنان پر ہی استعمال کی جا سکتی ہے۔

کینسنو نے پیر کو ہانگ کانگ ایکسچینجز اینڈ کلیئرنگ لمیٹڈ میں دائر ایک بیان میں کہا ہے کہ ایڈ 5-این سی او وی نے مارچ کے شروع میں کلینیکل ٹرائلز کی منظوری حاصل کرلی تھی۔

کمپنی نے چین میں ویکسین کے  پہلے اور دوسرے مرحلے کے کلینیکل ٹرائلز مکمل کرلیے ہیں۔

چین میں اب تک 83،512 کورونا وائرس کیسز اور 4،634 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے۔

دسمبر 2019 میں چین میں پہلی بار سامنے آنے کے بعد ، یہ وائرس کم از کم 188 ممالک اور خطوں میں پھیل چکا ہے۔ امریکہ ، برازیل اور روس اس وقت دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک ہیں۔

امریکی یونیورسٹی جان ہاپکنز کے مرتب کردہ اعدادوشمار کے مطابق ، وبائی مرض سے دنیا بھر میں 501،000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، جبکہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10.14 ملین سے زائد ہے اور 5.14 ملین سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Read Previous

ترکی: قدیم شہر عینی نے سیاحوں کو حیران کردیا

Read Next

استنبول کی جھیل میں بڑے پیمانے پر مچھلیوں کی اموات

Leave a Reply