turky-urdu-logo

ذیابیطس کی شکار تُرک بچی خصوصی ایئر ایمبولینس سے انقرہ منتقل

ایک تُرک بچی نہال ناز کو ترکمانستان سے خصوصی میڈیکل ایئر ایمبولینس کے ذریعے انقرہ پہنچا دیا گیا ہے۔ یہ بچی پچھلے ڈھائی ماہ سے ترکمانستان کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھی۔ بچی کے والد نے تُرک وزارت صحت سے اپیل کی تھی کہ ان کی بچی کو ترکی واپس لایا جائے کیونکہ وہ اس کا علاج اپنے ملک میں کروانا چاہتے ہیں۔

دنیا میں سرکاری سطح پر صحت کی بہترین سہولتوں کے حوالے سے ترکی ایک اہم ملک ہے۔ ترک وزارت صحت نے ایک خصوصی ایئر ایمبولینس کے ذریعے بچی کو ترکمانستان سے انقرہ منتقل کر دیا جہاں اسے ایک مقامی اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔

تُرکی میں سرکاری سطح پر ایئر ایمبولینس فراہم کرنے کا نظام موجود ہے اور کسی بھی شہری کو ضرورت پڑنے پر یہ سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

Read Previous

اضطراب اور ذہنی تناؤ کو کم کرنے کے لیے 6 موثر غذائیں

Read Next

ترکی کے صوبہ برسا میں طوفانی سیلاب سے 5 افراد ہلاک ، 1 لاپتہ

Leave a Reply