turky-urdu-logo

پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نےپاکستان کے8ویں نگراں وزیراعظم کےطور پراپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے 14 اگست 2023 ء کو پاکستان کے 8ویں نگراں وزیر اعظم کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

وہ مارچ 2018 ء سے مارچ 2024 ء تک کے لیے صوبہ بلوچستان سے آزاد حیثیت سے سینیٹر منتخب ہوئے۔بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)کے بانی رکن اور 2018 ء میں پارٹی کے مرکزی ترجمان مقرر ہوئے۔ سینیٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دہی کے دوران وہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیوں و انسانی وسائل کی ترقی کے چیئرمین اور قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و ریونیو، خارجہ اموراور سائنس اور ٹیکنالوجی اور بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے رکن کے طور پر فرائض سرانجام دیتے رہے۔ اس سے قبل وہ دسمبر 2015 ء سے جنوری 2018 ء تک حکومت بلوچستان کے ترجمان رہے۔

 

Read Previous

The top dating webpages

Read Next

14 اگست 1947 کو پاکستان کی جشن آزادی کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں تقریب کا اہتمام

Leave a Reply