
برطانیہ کی فلم انڈسٹری کے ڈائریکٹر اور اسکرین رائٹر گائے رشی استنبول پہنچ گئے۔ انہوں نے اپنی آنے والی نئی فلم "فائیو آئیز” کی شوٹنگ کے لئے آیا صوفیا اور توپ کاپی محل کا دورہ کیا۔
گائے رشی اس سے پہلے کلیش، شرلاک ہومز، شیڈو پلیز اور دی جینٹل مین جیسی بڑی اور مشہور فلموں کے اسکرین رائٹرز اور ان فلموں کی ڈائریکشن کر چکے ہیں۔
استنبول میں اپنی نئی آنے والی فلم کے لئے گائے رشی کے ساتھ ان کی اہلیہ جیکوئی اینزلے بھی ساتھ آئی ہیں۔
برطانوی ڈائریکٹر گائے رشی کے ساتھ مشہور امریکی اداکار جوش ہارنیٹ، پروڈیوسر ایل ون ایٹکنسن، وانر برادرز کے صدر اور منیجنگ ڈائریکٹر جوش برجر اور میرامیکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بل بلاک بھی شامل ہیں۔
استنبول سے برطانوی فلم ساز گائے رشی انتطالیہ کے لئے روانہ ہو گئے جہاں وہ اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے لئے نئے مقام کی ریکی کریں گے۔

