برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کو ونزر محل میں سپردخاک کر دیا گیا۔
7 دہائیوں پرمشتمل تاریخی عہدکا جذبات اورشان وشوکت کےساتھ اختتام ہوا، شاہی گھرانے کے افراد کی موجودگی میں ملکہ کی آخری رسومات کی ادائیگی ونزر محل کے کنگ جارج ششم میموریل چیپل میں ہوئی۔
ملکہ کا تابوت سینٹ جارج چیپل کے نیچے قائم رائل والٹ میں اتاراگیا، اس سے قبل تابوت کو شاہی جلوس میں ویسٹ منسٹر پیلس سے ویسٹ منسٹر ایبی تک لایا گیا تھا۔
اس کے بعد تاریخی چرچ ویسٹ منسٹر ایبی میں دعائیہ تقریب میں دو ہزار افراد نے شرکت کی، تقریب کےبعدشاہ چارلس نےملکہ کے پرچم کو تابوت پر رکھا، لارڈ چیمبرلین نے اپنی سرکاری چھڑی توڑکرتابوت پررکھی ۔
آنجہانی ملکہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے دنیا بھر سے سربراہان مملکت، اہم شخصیات، برطانیہ کے سینئر سیاست دان اور سابق وزرائے اعظم نے شرکت کی۔
پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شہباز شریف نے کی، تقریب کے اختتام پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور برطانوی ترانہ چلایا گیا ۔
خیال رہے کہ ملکہ کی آخری رسوما ت میں برطانیہ بھر سے 10 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔